جاوید لطیف

9 مئی واقعات پر مٹی کیوں ڈالی جا رہی ہے:جاوید لطیف

ویب ڈیسک :ن لیگ کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ الیکشن متنازع بنانے کی کوششیں ہورہی ہیں ‘بتایا جائے کہ 9 مئی واقعات پر مٹی کیوں ڈالی جا رہی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت کے بعد 10 سال اطمینان رہا، تیسری جماعت پیدا کرنے کا شوق رکھنے والے بربادی کی سوچ لے کر آئے۔
میاں جاوید لطیف نے کہا کہ منصوبہ بندی مکمل ہوچکی، سہولت کاری چکوال سے شروع ہوتی ہے، بندیال سے ثاقب نثار تک سب دوبارہ سارے اکھٹے ہو رہے ہیں،کبھی بلا جا رہا ہے کبھی بلا آرہا ہے ، اگر وقت پر 9مئی کے منصوبہ سازوں کو سزا ملتی تو یہ نا ہوتا۔
جاوید لطیف نے کہا کہ ہم پہلے بھی کہتے رہے کہ سہولت کاری اب بھی موجود ہے، عدالتوں سے ہمارے کیسز ختم ہو چکے ہیں، آج کسی کو معصوم کہا جاتا ہے تو ہمیں بے گناہ کیوں نہیں کہا جا رہا۔
بتایا جائے کہ 9 مئی واقعات پر مٹی کیوں ڈالی جا رہی ہے، انصاف کے ادارے، ساسو ماں اور پرویز الٰہی سمیت دوسروں کی آڈیوز لیک ہوئیں، بتایا جائے کہ کیا یہ آڈیوز سچی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بچے فروخت کرنے کی ویڈیو پر کمشنر پشاور کانوٹس،بیروزگار نوجوان کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کردیا