مظاہرین رہا

مزید 34بلوچ مظاہرین رہا کر دیئے گئے

ویب ڈیسک :حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی سفارش پر مزید 34 بلوچ مظاہرین رہا کر دیے گئے ۔
فوادحسن فواد، مرتضیٰ سولنگی، جمال شاہ،گورنربلوچستان نے مظاہرین سے مذاکرات کیے تھے جس کے دوران مظاہرین نے گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
مذاکرات کے پہلے دن کمیٹی نے گرفتار خواتین اور بچوں کی فوری رہائی کے احکامات جاری کیے تھے‘اس سے قبل گزشتہ روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ڈاکٹر ظہیربلوچ کو اڈیالہ جیل سےرہا کیا گیا تھا۔
دوسری جانب اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے میں پولیس نے مظاہرین کو نیا اسپیکر لانے سے روک دیا۔
دھرنے میں نیا اسپیکر لانے سے روکنے پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکن اور پولیس آپس الجھ پڑے ۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پی ٹی آئی کومذاکرات کی پیش کش