ایم کیو ایم کے بغیر کوئی وزیراعظم نہیں بن سکتا، خواجہ اظہارالحسن

ویب ڈیسک: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے بھی الیکشن کے نتائج پر سوالات اٹھا دیئے۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پچھلی بار شہر کی نمائندگی دھاندلی کے ذریعے چھین لی گئی۔
اس حوالے سے رکن رابطہ کمیٹی خواجہ اظہارالحسن نے بھی کہا کہ کوئی جماعت اپوزیشن میں بیٹھنے کے لیے الیکشن نہیں لڑتی، ایم کیو ایم کے بغیر کوئی وزیراعظم نہیں بن سکتا۔
ورکرز کنونشن سے انہوں نے مزید کہا کہ ایک جماعت نے نعرہ لگایا ووٹ کو عزت دو، ووٹ کو عزت اتنی دی کہ سینیٹر 50 کروڑ کا بکنے لگا اور ایک صاحب ہمارے لیے لنگر خانہ چھوڑ گئے خود توشہ خانہ لے گئے۔
اس تناظر میں کسی بھی صورت میں الیکشن کی آڑ میں سلیکشن قابل قبول نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  کسانوں کے مطالبات تسلیم، وزیراعظم کا فوری گندم خریدنے کا حکم