غیر قانونی افغان

اب تک 454,446 غیرقانونی افغان باشندے پاکستان چھوڑ چکے

ویب ڈیسک: غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے سلسلے میں کل 30 دسمبر 2023ء کو 966 مزید افغان شہری وطن واپس لوٹ گئے جن میں 378 مرد، 276 خواتین اور 312 بچے شامل تھے۔
تفصیلات کے مطابق غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 454,446 تک پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  کسانوں کے مطالبات تسلیم، وزیراعظم کا فوری گندم خریدنے کا حکم