گڈو تھرمل پاور

گڈو تھرمل پاور ہائی ٹرانسمیشن میں دھماکہ‘3صوبوں کو بجلی فراہمی معطل

ویب ڈیسک : گڈو تھرمل پاور ہائی ٹرانسمیشن کے سوئچ یارڈ میں دھند کے باعث فنی خرابی ہوئی اور دھماکا ‘آگ لگنے کے بعد سندھ، پنجاب اوربلوچستان کے مختلف شہروں کو بجلی فراہمی معطل ہوگئی۔
حکام کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں گڈو تھرمل پاور ہائی ٹرانسمیشن کے سوئچ یارڈ میں آگ لگنے سے 500 کے وی کی 3 لائن ٹرپ کرگئیں ۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ پرفوری قابو پالیاگیا ہے اور گرڈ اسٹیشن میں مرمتی کام جاری ہے۔
حکام کے مطابق ملتان، راجن پور، بہاولپور کے چند علاقوں میں بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ باقی شہروں میں بھی جلد بحال کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  مرغی کی قیمت میں کمی کیلئے چوزے کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ