پاکستان تحریک انصاف کو بڑا ریلیف

الیکشن ٹربیونلز سے پاکستان تحریک انصاف کو بڑا ریلیف

ویب ڈیسک: ملک بھر میں قائم الیکشن ٹربیونلز سے پاکستان تحریک انصاف کو بڑا ریلیف مل گیا.
ملک کے مختلف حصوں میں قائم الیکشن ٹربیونلز نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور ان کے بیٹے زین قریشی، ذلفی بخاری سمیت پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں الکیشن لڑنے کی اجازت دیدی۔
سندھ کے الیکشن ٹربیونل نے شاہ محمود قرشی اور زین قریشی کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے دونوں کے این اے 214 عمرکوٹ سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا سے بھی تحریک انصاف کے امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لئے گئے۔
نعیم پنجوتھہ کے پی پی 80، این اے 82 اور پی پی 71 سے کاغذاتِ نامزدگیمنظور کرلئے گئے۔
ایبٹ آباد کے الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو این اے 18 ہری پور سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
الیکشن ٹربیونل نے این اے 18 سے عمر ایوب پر اعتراض کرنے والے بابر نواز کی درخواست پر سماعت کی جس دوران دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف اپنے اعتراضات واپس لے لئے۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو الگ الگ الیکشن ٹربیونلز نے پی ٹی آئی کے امیدواروں عاطف خان اور شہرام ترکئی سمیت متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اپیلیں منظور کر لیں۔
جسٹس شکیل احمد نے عدالت میں موجود الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ اشتہاری کے کاغذات مسترد ہوسکتے ہیں جس پر انہوں نے بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔
جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ ایک فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ کا ہے لیکن وہ فیصلہ لوکل گورنمنٹ کے لئے ہیں۔
شہرام ترکئی کی اپیل پر عدالت کو بتایا گیا کہ ریٹرنگ آفیسر نے مفرور ہونے کی بناء پر کاغذات مسترد کئے ہیں جس پر جسٹس وقار احمد نے استفسار کیا کہ کیا اپیل کنندہ کو عدالت نے مفرور قرار دیا ہے جس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کسی عدالت نے مفرور قرار نہیں دیا۔
عدالت نے شہرام ترکئی کی اپیل منظور کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے۔
پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں قائم الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس نعیم انور نے ملاکنڈ ڈویژن کے9 اضلاع میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی 60 اپیلوں پر سماعت مکمل کرکے ان تمام امیدواروں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
86 میں سے 60 اپیلوں پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ جاری کردیا۔
جن امیدواروں کی اپیلیں منظور ہوئیں، اُن میں شوکت یوسفزئی کے کاغذات نامزدگی دونوں حلقوں پی کے 28 اور پی کے 30 سے درست قرار دے دیئے گئے۔
اسی طرح الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے سابق سپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے کاغذات درست قرار دیکر اپیل منظور کرلی ہے.
واضح رہے ریٹرننگ افسر نے تیمور سلیم جھگڑا کے این اے 28، پی کے 75 اور پی کے 79 سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی گاڑی حادثے کا شکار