اداکارہ و میزبان ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ژالے سرحدی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
ژالے سرحدی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بس جی حال کچھ ایسا ہے۔‘
ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے ژالے سرحدی کا کہنا ہے کہ ’عرض کیا ہے جگ گھومیا تیرے جیسا کوئی نہیں تے جے میرا دماغ گھومیا تو میرے جیسا کوئی نہیں۔‘
یاد رہے کہ ژالے سرحدی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے اس سے قبل بھی مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جو کافی وائرل ہوئی تھی۔