صحافی حمزہ الدحدوح شہید

اسرائیلی حملے میں ایک اور صحافی حمزہ الدحدوح شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی حملے میں ایک اور صحافی حمزہ الدحدوح شہید ہو گئے.
جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیل کی جانب سے بدترین جارحیت جاری ہے۔
فضائی حملوں میں قطری میڈیا الجزیرہ غزہ کے بیوروچیف وائل الدحدوح کا بیٹا صحافی حمزہ الدحدوح بھی شہید ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافی حمزہ الدحدوح خان یونس میں ساتھی صحافی کیساتھ گاڑی میں سفر کر رہے تھے اس دوران حملے کا نشانہ بنے۔
یاد رہے گزشتہ سال اکتوبر میں الجزیرہ کے بیوروچیف وائل الدحدوح کے دیگر اہلخانہ بھی شہید ہو چکے ہیں۔
اکتوبر میں اسرائیلی حملے میں وائل الدوحدوح کی اہلیہ، بیٹا، بیٹی اور نواسہ شہید ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں رکشہ پر فائرنگ سے ماں بیٹی جاں بحق