غزہ تنازع پھیلنے کے

مشرق وسطیٰ کے تمام رہنما غزہ تنازع پھیلنے کے حق میں نہیں، بلنکن

ویب ڈیسک: امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تمام رہنما غزہ تنازع پھیلنے کے حق میں نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لبنان، اسرائیل، حزب اللہ تنازع بڑھنا کسی کے مفاد میں نہیں۔
اسرائیل روانگی سے قبل انتھونی بلنکن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں کو رکاوٹوں کا اندازہ ہے، سب کو معلوم ہے کہ کچھ بھی راتوں رات نہیں ہوجاتا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے رکنے چاہئیں۔
حملوں کے نتائج ہوں گے، حوثی یہ پیغام سمجھ لیں اور حملے روک دیں۔
مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں سے کی گئی مشاورت کو اسرائیل سے شیئر کروں گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے عوام کو چور کہنا برداشت نہیں کروں گا ،وزیراعلیٰ