بنگلادیش میں انتخابات

بنگلادیش میں انتخابات آزادانہ اور منصفانہ نہیں تھے، امریکہ

ویب ڈیسک: امریکا نے بنگلادیش میں انتخابات کے حوالے سے کہا کہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ نہیں تھے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کے ہزاروں ارکان کی گرفتاریوں اور انتخابی بے ضابطگیوں پر تشویش ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے عوام، جمہوریت اور آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں۔
واضح رہے عوامی لیگ پارٹی نے 7جنوری 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کی تھی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا کو اپوزیشن کے ہزاروں ارکان کی گرفتاریوں، الیکشن کے دن بے ضابطگیوں کی خبروں پر تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے تمام جماعتوں نے بنگلادیشی انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے انتخابات کے دوران ہونیوالے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش کی حکومت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ تشدد کی رپورٹوں کی معتبر تحقیقات کرے۔

مزید پڑھیں:  ملک سے دشمنی کرنے والے سزا سے نہیں بچیں گے ،وزیراعظم