نواز شریف اور شہباز شریف

نواز شریف اور شہباز شریف کو نیب کی طرف سے مزید ریلیف مل گیا

ویب ڈیسک: نواز شریف اور شہباز شریف کو نیب کی طرف سے مزید ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق وی وی آئی پی طیاروں کے غلط استعمال کے حوالے سے نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف نیب نے انویسٹی گیشنز بند کر دیں۔
یہ انویسٹی گیشنز پچھلے دور حکومت میں مشیر احتساب شہزاد اکبر نے شروع کرائی تھیں جو اب خود نیب کے زیر عتاب ہیں۔
نیب میں اس حوالے سے دو شکایات درج تھیں. پہلی نواز شریف کے وی وی آئی پی طیاروں کے غلط استعمال کے حوالے سے تھی،
دوسری شکایت بھی نواز شریف کیخلاف تھی لیکن انکے طیارے کا غلط استعمال شہباز شریف نے کیا تھا۔
واضح رہے دونوں شکایات 2019ء میں درج کی گئی تھیں جنہیں نیب نے ختم کرکے بند کر دیا ہے۔
پہلی شکایت یہ تھی کہ نواز شریف نے بطور وزیراعظم اپنے دورِ وزارت عظمیٰ کے دوران بیرون ملک 19 نجی دورے کیے،جس سے قومی خزانے کو 247.2 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔
ان دوروں میں انہوں نے سعودی عرب، برطانیہ، چین اور امریکا کا دورہ کیا تھا۔اگرچہ یہ بیشتر دورے سرکاری نوعیت کے تھے،
لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے ’’ذرائع سے حاصل ہونے والی رپورٹ‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے ان دوروں کو نجی قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  گندم درآمد کرنے کا معاملہ:انوار الحق کاکڑ نے ذمہ داری قبول کرلی