عالمی عدالت انصاف

اسرائیل عالمی عدالت انصاف کےکسی فیصلےسے باز نہیں آئے گا، نیتن یاہو

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی عدالت انصاف کے کسی فیصلے سے باز نہیں آئے گا۔
انہوں نے نہایت ہٹ دھرمی سے کہا کہ کوئی طاقت غزہ میں کارروائیوں سے نہیں روک سکتی۔
اسرائیل کے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم کامیابی حاصل ہونے تک یہ جنگ جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے اسرائیل پر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام عائد کر کے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں کیس دائر کیا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  قید تنہائی میں رکھ کر بشریٰ بی بی کی سزا مزید سخت بنائی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ