غزہ جنگ کے 100 روز

غزہ جنگ کے 100 روز مکمل، اسرائیلی حملوں سے مزید 135 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ جنگ کے 100 روز مکمل ہونے کے بعد بھی علاقوں پر اسرائیلی حملوں سے مزید 135 فلسطینی شہید ہوگئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 135 سے زائد فلسطینی شہید اور 312 افراد زخمی ہوگئے۔
میڈیا کے مطابق رفح کراسنگ کے قریب گھر پر اسرائیلی حملے میں بھی دو سالہ بچی سمیت 14 فلسطینی شہید ہوئے۔
میڈیا کے مطابق غزہ میں صرف 6 ایمبولینسیں قابل استعمال رہ گئیں ہیں اور انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز بھی ایک بار پھر معطل کر دی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئر لینڈ نے پاکستان کو پہلی بار ٹی 20میچ میں شکست دے دی