نیتن یاہو جنگی جنون میں مبتلا، یرغمالیوں کی رہائی کا متبادل پلان مسترد

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق کسی بھِی دوسرے پلان کو مسترد کرتے ہوئے ے جنگی آپریشن کو اس مسئلے کا واحد حل قرار دیدیا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر اور جنگی کابینہ کے رکن ایزن کوٹ نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ وقت ہمارے ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ہمیں خود سے جھوٹ بولنا بند اور فلسطینی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اپنی حکمت عملی تبدیل کرنا ہوگی۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر ایزن کوٹ کا بیٹا اور بھتیجا غزہ میں حماس کے خلاف لڑتے ہوئے ہلاک ہو گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق اسرائِیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے کسی بھِی دوسرے آپشن کو مسترد کرتے ہوئے جنک کو اس مسئے کا واحد حل قرار دیدیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی جارحیت کے باعث مزید 60 فلسطینی شہید