دہشت گرد ہلاک

ایرانی پاسداران انقلاب کے عراق میں میزائل حملے‘کئی دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک :ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے عراق کے شہر اربیل میں 2 مقامات پر میزائل حملے ‘کمانڈر سمیت داعش کے کئی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
میڈیا کے مطابق کردستان میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پر بھی حملہ کیا گیا جبکہ دہشت گرد گروہوں کے اجتماع کو بھی بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اربیل میں ہلاک داعش کے دہشت گرد ایران کے شہر کرمان میں حملے میں ملوث تھے۔
دوسری جانب امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں:  ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو ناکامی ہوگی،آرمی چیف