اسرائیل کو تسلیم کرسکتے ہیں

مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو اسرائیل کو تسلیم کرسکتے ہیں، سعودی وزیرخارجہ

ویب ڈیسک: سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو اسرائیل کو تسلیم کرسکتے ہیں۔
ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں پینل ڈسکشن میں سعودی وزیر خارجہ سے سوال ہوا کہ
مسئلہ فلسطین حل ہونے کے بعد سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرسکتا ہے؟
اس کے جواب میں سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ’یقیناً
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی اولین ترجیح غزہ میں جنگ بندی ہے۔
بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کا تعلق غزہ جنگ سے ہے، غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے مصائب جاری رہے تو تنازعات کا چکر چلتا رہے گا۔
اسرائیلی کارروائیوں سے خطے کی امن وسلامتی خطرے میں پڑگئی ہے، فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی علاقائی امن قائم ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دورکاایف بی آر ٹریک اینڈٹریس سسٹم فراڈ قرار