تجارتی سرگرمیاں

کشیدگی کے باوجود پاک ایران سرحد پر تجارتی سرگرمیاں جاری

ویب ڈیسک :پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کی سرحد پر تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔
تفتان میں کسٹم حکام بتایا کہ تفتان بارڈر پرکسٹم کے دفاترکھلے ہیں اور روزمرہ کی طرح تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں، تفتان میں پاک ایران بارڈر سے 100 سے زائد ٹرکوں کی آمد رفت ہوئی، ان ٹرکوں میں پاکستان سے چاول، آلو اور دیگر اشیا ایران گئیں جب کہ ایران سے ایل پی جی اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات پاکستان آئیں۔
ڈپٹی کمشنر پنجگور ممتاز ترین نے بتایا کہ پنجگور کے چیدگی بارڈر پر بھی تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔
کمشنر مکران کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارتی امور جاری ہیں، بارڈر کی بندش سے متعلق کوئی شکایت نہیں ملی ہے، دونوں طرف سے سرحدیں کھلی ہیں۔

مزید پڑھیں:  یوم استحکام پاکستان 10 مئی کو منایا جائیگا، حافظ محمد طاہر اشرفی