فلسطینیوں کی قبریں

اسرائیلی فوج کی سفاکی:غزہ میں فلسطینیوں کی قبریں کھودنے کا اعتراف

ویب ڈیسک :اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف سفاکی کا سلسلہ جاری ‘غزہ میں فلسطینیوں کی قبریں کھودنے کا اعتراف بھی کر لیا ۔
اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ قبروں کو محض یہ دیکھنے کے لیے کھودا گیا کہ کہیں ان میں اسرائیلی یرغمالیوں کو تو نہیں دفنایا گیا۔
ترجمان کے مطابق جب بھی اسرائیلی یرغمالیوں کے ممکنہ مدفن سے متعلق معلومات حاصل ہوتی ہیں تب اسرائیلی فوج فوری کارروائی کرتی ہے۔
غزہ میں متعدد قبرستانوں میں قبروں کے کھودے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں یہ معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے بہت سے فلسطینیوں کی قبریں کھودنے کے بعد باقیات کو باہر ہی چھوڑ دیا۔

مزید پڑھیں:  وکلاء پر تشدد، پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان