مزید 165 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 165 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی فوج کی رہائشی علاقوں میں بمباری سے مزید 165 فلسطینی شہید ہوگئے.
اسرائیلی فوج نے غزہ کے رہائشی علاقوں میں شدید بمباری کی جسکے نتیجے میں مزید 165فلسطینی شہید ہوگئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں نصر اور العمل ہسپتال کے قریب شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی۔
رفح اور بریج کیمپ پر حملے میں مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے جسکے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 25 ہزار تک پہنچ گئی۔
اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں غزہ کی 85 فیصد آبادی بے گھر ہوچکی ہے جبکہ تباہی کے بعد قحط اور بیماریاں پھیلنے کے خدشات ہیں۔
جبکہ یونیسیف نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے دوران 20 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی، جنگ زدہ علاقوں میں بچے کی پیدائش ایک اور زندگی کو جہنم میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

مزید پڑھیں:  بے گھر افراد کی مدد، چین 1 اعشاریہ 5 ملین ڈالرز افغانستان کو دے گا