آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کوہرماہ18ارب کےٹیکسزلگانےکی یقین دہانی

ویب ڈیسک :پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو گیس قیمتوں میں اضافے اور ہر ماہ 18ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے ۔
عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 216ارب کے اضافی ٹیکسز صرف اس صورت میں لگائے جائیں گے جب ایف بی آر اور دیگر ذرائع وصولیوں کے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوں گے‘اس حوالے سے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرا دی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ نگران حکومت مالی سال کے پہلے تین ماہ میں پرائمری بجٹ کو سرپلس رکھنے کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
آئی ایم ایف کی اسٹاف لیول رپورٹ کے مطابق پاکستان دسمبر کے ششماہی گیس ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن 15فروری تک جاری کر دے گا۔
پاکستانی محکمہ شماریات کے مطابق گیس کی قیمت میں ایک سال کے دوران یہ تیسرا اضافہ ہوگا۔ نومبر میں نگران حکومت نے گیس کی قیمت میں 1100فیصد اضافہ کیا تھا۔
وزیر توانائی نے دعویٰ کیا ہے کہ اوسط اضافہ 172فیصد رہا ہے۔ گیس کی قیمت میں دو اضافوں کے باوجود گردشی قرضہ بڑھ کر نومبر کے آخر تک ششماہی گیس ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن 15فروری تک جاری ششماہی گیس ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن 15فروری تک جاری 3ٹریلین روپے ہوگیا۔ اس طرح صرف پانچ ماہ میں یہ 938ارب روپے بڑھ گیا۔
رپورٹ کے مطابق ماہانہ 17000روپے تک کمانے والے ملک کے سب سے غریب طبقے کو بھی قیمتوں میں 1108فیصد اضافے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آئی ایم ایف نے اعتراف کیا ہے کہ نومبر کی گیس کی قیمت میں اضافے سے آنے والے مہینوں میں مہنگائی بڑھے گی۔ اس سے اگلے سال مہنگائی کا تخمینہ 7سے 9فیصد تک کا لگایا گیا ہے۔ اس مالی سال آئی ایم ایف نے مہنگائی کا اندازہ 24فیصد لگایا ہے۔
پاکستان نے آئی ایم ایف سے یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کو حاصل سبسڈیز کو بھی کم کیا جائے گا‘ وہ صنعتی اور تجارتی صارفین کے لیے بڑی ترجیحی کراس سبسڈی کو کم کرے گا، اور کیپٹیو گیس کے استعمال کو مزید کم کرے گا‘ غیر گھریلو صارفین کو نیم سالانہ نوٹیفیکیشنز کے ذریعے بہتر بنایا جاتا رہے گا۔
قلیل وسائل کو زیادہ موثر اثاثوں تک پہنچانا، قریبی مدت میں کیپٹو پاور کو ختم کرنا اور کیپٹیو پاور صارفین کو بجلی کے گرڈ میں منتقل کرنے جیسے اقدامات بھی کئے جائیں گے۔
آئی ایم ایف کو دی گئی یقین دہانی کے مطابق گیس کی قیمتیں ا?ر ایل این جی کے مساوی کر دی جائیں گی‘ وہ صنعتی اور تجارتی صارفین کے لیے بڑی ترجیحی کراس سبسڈی کو کم کرے گا، اور کیپٹیو گیس کے استعمال کو مزید کم کرے گا۔ غیر گھریلو صارفین کو نیم سالانہ نوٹیفیکیشنز کے ذریعے بہتر بنایا جاتا رہے گا۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دلایا کہ کیپٹیو پاور استعمال کرنے والوں کے لیے ان مقامات پر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا جہاں نیٹ ورک کی قابل اعتماد تقسیم موجود ہے۔ گرڈ تک رسائی نہ رکھنے والے کیپٹیو پاور صارفین کو بجلی کے گرڈ میں منتقلی کے لیے ایک سال کا وقت دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے گرین شرٹس کا انتخاب کل کیا جائیگا