بدلہ لینے کا اعلان

ایران کا فوجی کمانڈروں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان

ویب ڈیسک:ایران نے شام میں پاسدارن انقلاب کے فوجی کمانڈروں کی ہلاکت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کردیا ہے ۔
اس حوالے سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے اسرائیل کی جانب سے پاسداران انقلا ب کے اہلکاروں پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ دہشت گردانہ اقدام کیا گیا۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان جنایات اور بزدلانہ اقدامات کا ہرحال میں جواب دیا جائے گا، یہ حملے غاصب حکومت کی شکست کی دلیل ہیں، صہیونی حکومت اپنے ناپاک عزائم حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پانچواں ٹی 20 ، کیویز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ