قرآن پاک پر حلف

عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا‘عبدالکریم نے قرآن پاک پر حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک :تحریک انصاف کے امیدواروں کی جانب سے کارکنوں کے سامنے قرآن پاک پر حلف اٹھانے کا سلسلہ جاری ‘صوابی سے پی ٹی آئی کے امیدوار اور ایک سابق صوبائی وزیر نے قرآن پاک پر حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ساتھ کسی صورت نہیں چھوڑوں گا ۔
صوابی میں تقریب سے خطاب کے دوران سابق صوبائی مشیر اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 51کے امیدوار عبدالکریم خان نے قرآن پاک پر حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ رہوں گا ۔
عبدالکریم خان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد بھی عمران خان کے ساتھ ہی رہوں گا ‘الیکشن جیتنے کے بعد بھی کسی دوسری پارٹی میں نہیں جاﺅں گا ۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موبائل سنیچرز اور اسے فروخت کرنے والا گروہ دھر لیا گیا