روسی طیارہ

روسی طیارہ افغانستان میں گر کر تباہ، 4 افراد زندہ بچ گئے‘2لاپتہ

ویب ڈیسک ًروسی طیارہ افغانستان میں گر کر تباہ ہو گیا ‘4افراد زندہ بچنے میں کامیاب جبکہ 2لاپتہ ہو گئے ہیں ۔
ہوائی نقل و حمل کی ایجنسی روزاویتسیا نے بتایا ہے کہ فالکن 10 بزنس طیارہ ہسپتال کی پرواز میں چھ افراد کو لے کر بھارت سے ازبکستان اور روس جارہا تھا تاہم ہفتہ کی شام اس سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
افغانستان میں روسی سفارتخانے کا حوالہ دیتے ہوئے روزاویتسیا نے کہا کہ ’طیارے پر سوار چھ افراد میں سے چار زندہ بچ گئے ہیں جنہیں گہرے زخم آئے ہیں جبکہ دو کی قسمت کا فیصلہ ہونا باقی ہے‘۔
آر آئی اے نووستی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ طیارے میں سوار دو مسافر روسی تھے، خاتون شدید بیمار تھیں اور دوسرے ان کے شوہر تھے جنہوں نے پرواز کے لیے ادائیگی کی تھی۔
دو انجنوں والا یہ طیارہ فرانس کی ڈسالٹ کمپنی نے 1978 میں بنایا تھا اور اس کی ملکیت ایتھلیٹک گروپ نامی کمپنی اور ایک نجی فرد کے پاس تھی۔
صوبائی محکمہ اطلاعات کے سربراہ ذبیح اللہ امیری نے بتایا کہ حادثے کا علاقہ صوبائی دارالحکومت فیض آباد سے سڑک کے ذریعے آٹھ گھنٹے کی مسافت پر ہے۔
روسی تفتیش کاروں نے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائی،6دہشت گرد ہلاک