ٹائم سنٹر میں آتشزدگی، 130 سے زیادہ فائرفائٹرز آگ بجھانے میں مصروف

ویب ڈیسک: ٹائم سنٹر میں آتشزدگی، کروڑوں کا مال خاکستر، پشاور سمیت صوبہ بھر سے ریسکیو سمیت افواج پاکستان و دیگر اداروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں‌جاری ہیں. پشاور صدر میں واقع ٹائم سنٹر میں لگی آگ بجھانے میں 130 سے زائد فائرفائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ان آگ بجھانے والوں میں پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ اور خیبر سے فائر ویکلز اور فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹائم سنٹر میں آتشزدگی کے باعث کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ فائر فائیٹرز کی کوششوں کی بدلوت اب تک 70فی صد آگ کی شدت پرقابو پا لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ بجھانےمیں 130 سے زیادہ فائرفائٹرز، 26 فائر ویکلز،واٹر بروزرزاور ایمبولینسز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں ۔ ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ موبائل سنٹر میں موجود بیٹریوں، یو پی ایس اور موبائل ایکسسیریز پھٹنے سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔ امدادی کارروائیوں کی بدلوت موبائل سنٹر کے عقب میں واقع گھروں سے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر بازار کو ہر قسم ٹریفک کے لیے سیل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ