ایران کا دمشق پر اسرائیلی حملوں کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

ویب ڈیسک: ایران نے شام کے دارالحکومت دمشق پر اسرائیلی حملوں کا بھر پور جواب دینے کا اعلان کردیا۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیلی حملوں کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام پر حملے اسرائیل کی ناکامی اور کمزوری کو ظاہر کرتے ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے بھی حملوں کو اشتعال انگیز اور جارحانہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شام کے دارالحکومت دمشق پر اسرائیلی حملوں میں ایران کی پاسداران انقلاب کے اہم کمانڈر سمیت پانچ جنگجو جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  قوم 9 مئی کے ہر کردار کو بھولے گی نہ معاف کریگی، مریم نواز