صوابی، نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈاکٹر یاسر شاہ جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع صوابی کے علاقے ٹوپی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر یاسر شاہ جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانا گندف روڈ پر پیش آیا۔ واقعہ میں نامعلوم افراد نے ڈاکٹر یاسر شاہ پر گھر کے سامنے فائرنگ کی جس سے موقع پر ہی ڈاکٹر یاسر شاہ جاں بحق ہو گئے۔
یاد رہے کہ ٹوپی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔

مزید پڑھیں:  سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز