علی امین گنڈاپور کو

علی امین گنڈاپور کو 3 حلقوں پر ایک ہی انتخابی نشان الاٹ

ویب ڈیسک: علی امین گنڈاپور کو 3 حلقوں پر ایک ہی انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں آج علی امین گنڈا پور کے تینوں حلقوں پر یکساں انتخابی نشان دینے کی درخواست پر جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔
پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی درخواست منظور کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو ملکہ (کوئین) کا نشان دینے کا حکم دیا۔
دوران سماعت عدالت نے کہا کہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیں۔
جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ اگر خلاف ورزی ہوئی ہو تو کارروائی کریں گے۔
وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو معاملہ بھجوا دیا تو ہم دلدل میں پھنس جائیں گے۔
جس پر عدالت نے کہا کہ جب اداروں پر اعتماد ختم ہو جاتا ہے تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے۔
وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ جو ملوث ہوگا ان کیخلاف الیکشن کمیشن کارروائی کرے گا۔

مزید پڑھیں:  کاٹلنگ، چیئرمین تحصیل کونسل کی نشست پر ضمنی انتخابات کل ہونگے، تیاریاں مکمل