پشاور، سوشل میڈیا انفلوئنسر پراجیکٹ کی چھان بین شروع، بیانات قلمند

ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو نے صوبائی حکومت کے سوشل میڈیا انفلوئنسر پراجیکٹ میں کام کرنیوالوں کیخلاف چھان بین شروع کردی متعدد انفلوئنسرز کو بیورو نے بیان قلمبند کرنے کیلئے نیب پشاور کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کردی گئی۔
قومی احتساب بیورو کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کے منصوبے میں کام کرنیوالے سوشل میڈیا انفلوئنسر کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی کا غلط استعمال کرتے ہوئے بے قاعدگیاں کی گئی ہیں.
بطور سوشل میڈیا انفلوئنسر اور کنٹینٹ ڈویلپر جو کام کیا گیا ہے اس کی تفصیل درکار ہے۔
بیشتر کنٹینٹ ڈویلپرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کو ارسال نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نیب کے سامنے پیش ہوں تفصیلات فراہم کریں اور درکار معلومات فراہم کی جائیں۔

مزید پڑھیں:  صوابی :سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا