اسلام آباد کے 78حساس پولنگ

الیکشن2024، اسلام آباد کے 78حساس پولنگ سٹیشنز کا ڈیٹا مرتب

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں عام انتخابات2024 کے حساس پولنگ سٹیشنز کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا۔
مجموعی طور پر اسلام آباد کے تین حلقوں میں 990 پولنگ سٹیشنز قائم ہوں گے۔
سپیشل برانچ اور سکیورٹی اداروں نے حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنز کا ریکارڈ مرتب کر لیا ہے،
جن میں سے اسلام آباد کے تین حلقوں میں 78 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ ان 78 حساس پولنگ سٹیشنز کو تین کیٹگریز میں شامل کیا گیا ہے۔
کیٹگری اے میں 17 حساس پولنگ سٹیشنز شامل ہیں جبکہ کیٹگری بی میں 28 اور کیٹگری سی میں 33 حساس پولنگ سٹیشنز شامل ہیں۔
اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں 158 پولنگ سٹیشنز مشترکہ طور پر قائم ہوں گے جبکہ سپیشل برانچ نے حساس پولنگ سٹیشنز کی رپورٹ سکیورٹی پلان کیلئے پولیس کو ارسال کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم درآمدکرنے کا فیصلہ وفاق کرتا ہے، محسن نقوی