خیبر پختونخوا میں اقتدار کا ہما

الیکشن 2024، خیبر پختونخوا میں اقتدار کا ہما کس کے سر بیٹھے گا؟

ویب ڈیسک: 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں خیبر پختونخوا میں اقتدار کا ہما کس کے سر بیٹھے گا؟
حالیہ الیکشن میں خیبر پختونخوا سے چھ سابق وزرائے اعلیٰ حصہ لے رہے ہیں۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا وزیراعلی پختونخوا انہی میں سے کوئی ہوگا یا کوئی نیا چہرہ اس گدی پر براجمان ہو گا؟
حالیہ انتخابات میں حصہ لینے والے چھ خیبر پختونخوا کے سابق وزراء اعلیٰ میں این اے 24 چارسدہ سے آفتاب احمد خان شیرپاؤ میدان میں اُترے ہیں۔
این اے 22 مردان سے حیدر خان ہوتی قسمت آزمائی کریں گے۔
سردار مہتاب احمد خان عباسی ایبٹ آباد کے حلقہ این اے 6 سے قسمت آزمائی کریں گے۔
سابق وزیراعلیٰ اکرم خان درانی پی کے 100، پرویز خٹک نوشہرہ کے حلقہ این اے 33 اور پی کے 87 اور 88 سے میدان میں ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ محمود خان حلقہ این اے 4 سوات سے آنے والے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ 2024 کے عام انتخابات کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہما انہی میں سے کسی کے سر بیٹھے گا یا پھر کوئی نیا چہرہ سامنے آئے گا۔

مزید پڑھیں:  مردان میں گھر کے اندر فائرنگ ،خاتون سمیت دو افراد قتل