نواز شریف

ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں‘نواز شریف

ویب ڈیسک :مسلم لیگ نے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگائی گئیں ‘پوچھنا چاہتا ہوں پاکستان کے لوگوں کو تکلیف میں کیوں ڈال دیا گیا؟۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی امپورٹڈ وزیراعظم نہیں تھا، مجھ سے کیا دشمنی تھی جو ہتھکڑیاں لگائیں۔
آج تو ننکانہ صاحب عجیب منظر پیش کررہا ہے، پوچھتا ہوں کبھی پہلے ایسا منظر دیکھا تھا؟ اگر دیکھا تھا تو بتاو¿، نہیں دیکھا تو زور سے کہو کبھی نہیں دیکھا، آج اتفاق سے ٹھنڈ بھی بہت ہے، آپ کے جذبے کو داد دیتا ہوں۔
نوازشریف نے مزید کہا کہ آج میں پہلی بار لاہور سے ننکانہ صاحب موٹروے پر آیا ہوں، یہ موٹروے ہم نے 2017ئ میں تیار کردی تھی، یہ موٹروے ملتان اور آگے سکھر جارہی ہے، ہمارے دور میں موٹروے ملتان سے سکھر اور کراچی پہنچ چکی ہوتی، ترقی کے دشمنوں نے یہ موقع نہیں دیا۔
نوازشریف نے مزید کہا کہ اس زمانے میں سستی بجلی تھی، کراچی کا امن کس نے بحال کیا؟ روٹی 4 روپے کی کس کے دور میں تھی؟ چینی 50 روپے کلو کس کے زمانے میں تھی؟ نوجوانوں کو روزگار کس کے زمانے میں مل رہا تھا، پشاور، مانسہرہ، کراچی کی موٹروے کس نے بنائی؟
مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ نتیجہ یہ نکلا کہ نوازشریف کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگادی گئیں، جیل میں ڈال دیا گیا، جو ملک کو ایٹمی طاقت بناتا ہے کیا اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگائی جاتی ہیں؟
انہوں نے کہا کہ مجھے بتائیں سب کیوں اور کیسے ہوا؟ پاکستان کے لوگوں کو تکلیف میں کیوں ڈال دیا گیا؟ آپکو دیکھ کر جتنی تکلیف مجھے ہوتی ہے بیان نہیں کرسکتا، میرے دل کو سکون اس وقت ملے گا جب آپکو مہنگائی سے نجات ملے گی، آ پکو روزگار اچھی نوکریاں ملیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا ہے کہ میں کوئی امپورٹڈ وزیراعظم نہیں تھا، مقامی وزیراعظم تھا اور وہ ناکامی وزیراعظم تھا، ننکانہ صاحب کو ماڈل سٹی بنائیں گے، میں وہ وزیراعظم نہیں جو وعدہ کرکے بھول جائے اور یوٹرن پر یوٹرن لے۔

مزید پڑھیں:  رفاح میں صیہونیوں کی گولہ باری، 15 فلسطینی شہید، متعدد زخمی