مخصوص نشستوں کی فہرست

قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری

ویب ڈیسک :قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے کسی امیدوار کا نام شامل نہیں ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 10، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 2 اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے 5 امیدواروں کے نام حتمی فہرست میں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کے مطابق جماعت اسلامی کے 4، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے 7 اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے 3 جبکہ پی ٹی آئی کے کسی امیدوار کا نام فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا جنرل کونسل اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ