مریم نواز

نواز شریف نے ہر دور میں عوام کو ریلیف دیا، مریم نواز

ویب ڈیسک :مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ، نواز شریف نے ہر دور میں عوام کو ریلیف دیا، 8 فروری کو ن لیگ کو اتنے ووٹ دینا کہ نواز شریف آپ کو مہنگائی و بیروزگاری سے نجات دلا سکے۔
ننکانہ صاحب میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران مریم نواز نے عمران خان کا نام لئے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے آپ کو نہیں نکالا آپ نے خود اپنے پاو¿ں پر کلہاڑی ماری ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ہمارا مقابلہ کسی شخص سے نہیں بلکہ مہنگائی سے ہے، ہمارا مقابلہ مہنگی بجلی، گیس، چینی، آٹے اور روٹی سے ہے، نواز شریف نے ہر دور میں عوام کو ریلیف دیا، لہذا 8 فروری کو ن لیگ کو اتنے ووٹ دینا کہ نواز شریف آپ کو مہنگائی و بیروزگاری سے نجات دلا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہاں نواز شریف لاڈلا ہے، لیکن عوام کا لاڈلہ ہے، نواز شریف مقابلے پر تھا ہی نہیں تو کون سی مقبولیت؟ آپ نواز شریف کو مقابلہ سے باہر کر کے کہتے تھے ہم بڑے مقبول ہیں اب نواز شریف واپس آگیا ہے اب پتہ چلے گا کون مقبول ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، 73 ہزار کی حد عبور