پولیس مقابلہ

بنوں میں پولیس مقابلہ:دو افراد مارے گئے

ویب ڈیسک :بنوں میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو افراد مارے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تھانہ منڈان کی حدود علاقے بمقام گریڑہ شاہ جہان میں پولیس اور نامعلوم افراد کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے نتیجے میں ہارون سکنہ نورڑ اور ان کا ساتھی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  وکلاء پر تشدد، پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان