ایم پی او جاری

ڈی سی اسلام آباد کے ایم پی او جاری کرنے کا اختیار عارضی طور پر بحال

ویب ڈیسک: عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او جاری کرنے کا اختیار عارضی طور پر بحال کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کئے۔
واضح رہے عدالت نے حکم امتناع کی درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کا اختیار عارضی طور پر بحال کیا۔
عدالت نے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف چیف کمشنر ودیگر کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ سنگل بنچ میں موجود جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار غیر قانونی قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی چینی ہم منصب سے ملاقات