2024 آسکر ایوارڈز

2024 آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان، فلم اوپن ہائیمر سرفہرست

ویب ڈیسک: 2024ء کیلئے آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا،
فلم ’اوپن ہائیمر‘ 13 نامزدگیوں کیساتھ سرفہرست ہے۔
96 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب 10 مارچ کو اوویشن ہالی ووڈ کے ڈولبی تھیٹر سے براہ راست نشر کی جائے گی۔
آسکرز کیلئے نامزد بہترین فلموں میں امریکن فکشن، باربی، اناٹومی آف اے فال، دی ہولڈوورس، میسٹرو، پاسٹ لائیوز، دی زون آف انٹرسٹ، دی ہولڈ اوور، کلرز آف دی فلاور مون اور پور تھنگز شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اوپن ہائیمر کے بعد پور تھنگز کو سب سے زیادہ آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
پور تھنگز کی نامزدگیوں میں بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اداکارہ سمیت 11 شعبے شامل ہیں۔
فلم کلرز آف دی فلاور مون کو بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اداکارہ سمیت 10 ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
اس فلم میں لیڈ رول نبھانے والے اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو بہترین اداکار کی نامزدگی حاصل نہ کر سکے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہونگے، اہم ملاقاتیں متوقع