حوثیوں کا خوف، امریکہ کو اپنے بحری جہازوں کی فکر ستانے لگی

ویب ڈیسک: یمن کے حوثیوں کا خوف امریکی حکام کے اعصاب پر سوار ہو گیا، اپنے بحری جہازوں کی حفاظت کیلئے مزید اقدامات پر زور دیا جانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی بحری جہاز ایک بار پھر حوثیوں کے نشانے پر آ گئے، بحیرہ احمر میں 3 بحری جہازوں پر حوثیوں نے میزائل داغ دیئے۔
ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل جان کربی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ امریکی بحریہ نے حوثیوں کی جانب سے فائر کیے گئے 2 میزائل تباہ کر دیئے جبکہ ایک ہدف سے دور گرا تاہم ہمیں اس سلسلے میں‌مزید غور کی ضرورت ہے۔
حوثیوں کا خوف امریکی حکام پر اس قدر طاری ہو گیا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں اپنے بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات ناگزیر قرار دیدیے۔

مزید پڑھیں:  فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی، انٹرنیٹ سروس متاثر