اسرائیلی افواج کی ہسپتالوں پر بمباری، مریض مشکلات کا شکار

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے زیلی دفتر رابطہ برائے انسانی امور OCHA کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے سب سے بڑے شہر خان یونس میں واقع ناصر ہسپتال کے قرب و جوار میں اسرائیلی افواج کی جانب سے کی جانیوالی شدید بمباری کی وجہ سے صحت سے جڑے تمام امور ٹھپ ہو کر رہ گئَے ہیں، نہ کوئی ہسپتال سے باہر جا سکتا ہے نہ اندر آ سکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہسپتال میں زیر علاج 400 ڈائیلاسز کے مریض بھی موجود ہیں جنہیں مدد کی اشد ضرورت ہے۔
OCHA کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ العمل ہسپتال، الاقصیٰ ہسپتال اور خان یونس میں فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ایمبولینس ہیڈکوارٹر بھی شدید لڑائی میں گھرے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کی رات بھر پناہ گزین کیمپ کے رہائشی علاقے پر بمباری سے 4 بچے شہید ہو گئے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی افواج نے 7 اکتوبر سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں ہزاروں فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سیشن جج شاکر اللہ مروت اغواء، آئی جی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ طلب