فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف کیس، فیصلہ آج سنایا جائیگا

ویب ڈیسک: صیہونیوں کےہاتھوں غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں آج فیصلہپ سنایا جائیگا۔ یاد رہے کہ اس حوالے سے جنوبی افریقہ کی جانب سے مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 17 ججوں کا پینل اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر مقدمے کا فیصلہ آج پاکستانی وقت کےمطابق شام 5 بجے سنائے گا۔
یاد رہے کہ آج 26 جنوری کے آنے والے فیصلے میں عالمی عدالت اس اہم سوال سے متعلق فیصلہ نہیں کرے گی کہ آیا اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے تاہم عدالت غزہ میں جنگ روکنے سے متعلق ہنگامی اقدامات کے بارے میں فیصلہ سنا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری کشت و خون میں صیہونیوں کےہاتھوں ہزاروں فلسطینی شہید ہوئے جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے۔ اس پر عالمی سطح پر اسرائیل پر دباو بڑھایا جا رہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ بند کرے۔

مزید پڑھیں:  معاشی صورتحال میں بہتری اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، شہباز شریف