فلسطین عالمی عدالت انصاف

فلسطین کا عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم

ویب ڈیسک: فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے عالمی عدالت انصاف کے عبوری حکم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب ریاستوں پر واضح قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی جنگ کو روکیں۔
اپنے بیان میں فلسطینی وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین اتھارٹی عالمی عدالت انصاف آئی سی جے کے حکم کا خیر مقدم کرتی ہے، آئی سی جے کے ججوں نے حقائق اور قانون کا جائزہ لیا۔
فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ آئی سی جے نے قانون کے مطابق اور انسانیت اور بین الاقوامی قانون کے حق میں فیصلہ دیا، تمام ملکوں بشمول قابض طاقت اسرائیل سے کہا کہ وہ انٹر نیشنل کورٹ کی جانب سے دیئے گئے عبوری اقدامات کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔
ریاض المالکی نے کہا کہ یہ ایک پابندی پر مبنی قانونی ذمہ داری ہے اب ریاستوں پر واضح قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی جنگ کو روکیں، تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ اس میں شریک نہیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی اقتصادی فورم اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے