تنگی تک بی آر ٹی سروس

ناگمان سے تنگی تک بی آر ٹی سروس شروع کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ بار میں ریونیو کورٹ کے افتتاح کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کے ساتھ ساتھ نگران وزیر ٹرانسپورٹ ظفر اللہ خان اور دیگر نے شرکت کی۔
تقریب سے نگران وزیر ٹرانسپورٹ ظفر اللہ خان نے ناگمان سے تنگی تک بی آر ٹی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر گورنر خیبر پختونحواہ حاجی غلام علی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سائلین کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کلیدی کردار ہے۔
گورنر غلام علی نے کہا کہ پرامن معاشرے کی تشکیل اور تنازعات کے خاتمے میں وکلاء اپنا کردار ادا کریں اور یہ ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے۔
یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ بار میں ریونیو کورٹ کی افتتاح کے موقع پر گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کے علاوہ معاون خصوصی ظفر اللہ خان، نگران وزیر ارشاد قیصر، صدر بار مجیب الرحمٰن ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری سیف اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر نگران وزیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے ناگمان سے تنگی تک بی آر ٹی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں بد بخت بیٹے کے ہاتھوں باپ اور بھائی قتل