عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری، بھاری اضافے کا امکان

ویب ڈیسک: عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری، فی لیٹر 9 روپے کے بھاری اضافے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ نگران حکومت کی جانب سے 31 جنوری سے 15 فروری تک کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
یار رہے عالمی منڈیوں میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں گزشتہ 15 دن کے دوران بڑھی ہیں اس لئے پی ایس او کو امپورٹ پریمیم کی مد میں بھی زائد ادائیگی کرنی پڑی۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 سے 9 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 4 تا 6 روپے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے ۔
یاد رہے کہ عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کی جا رہی ہے اور نگران حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں بھاری اضافے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  بونیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق