ایران میں پاکستانی

ایران میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت دشمن کی سازش ہے، وزیرخارجہ

ویب ڈیسک: نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ ایران میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت دشمن کی سازش ہے۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا ایران میں دہشت گردانہ حملے میں پاکستانی مزدوروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حملہ پاک ایران تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔
جلیل عباس جیلانی نے دہشت گرد واقعے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہمارے مشترکہ دشمن نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی پاداش میں یہ گھناؤنا خونی کھیل کھیلا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ایک ہولناک اور قابل نفرت واقعہ ہے اور ہم اس کی بلاشبہ مذمت کرتے ہیں،
ایرانی حکام کیساتھ اس معاملے پر رابطے میں ہیں اوراس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کا محاسبہ کرنے پر زور دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارتخانہ لاشوں کو جلد ازجلد وطن واپس لانے کی پوری کوشش کرے گا،
اس طرح کے بزدلانہ حملے پاکستان کو دہشت گردی سے لڑنے کے عزم سے نہیں روک سکتے۔

مزید پڑھیں:  سم بندکرناہمارے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتا، پی ٹی اے