دھماکہ

بنوں:ملک شاہ محمد خان کی رہائشگاہ کے قریب دھماکہ‘2افراد زخمی

ویب ڈیسک :بنوں میں سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کی رہائش گاہ کے قریب دھماکہ‘2افراد زخمی ہو گئے ۔
بارودی مواد ملک شاہ محمد وزیر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل میں نصب تھا جوکہ زوردھماکے سے پھٹ گیا ۔
دھماکے کے نتیجے میں چنگ چی رکشوں میں سوار دو افراد زخمی جبکہ موٹر سائیکل مکمل طورپر تباہ ہو گئی ‘دھماکے دو چنگ رکشے بھی شدید متاثر ہوئے ۔
دھماکے کے بعد ملک شاہ محمد وزیر رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے ۔
سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد وزیر اس وقت پی کے 101سے الیکشن کے لئے امیدوارہیں ۔

مزید پڑھیں:  انتخابات کے ذریعے وجود میں آنے والی اسمبلیاں جعلی ہیں، مولانا فضل الرحمان