خشک سالی کا خاتمہ

باران رحمت و برفباری سے طویل خشک سالی کا خاتمہ

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں باران رحمت اور برفباری کے نتیجے میں طویل خشک سالی کا خاتمہ ‘موسم مزید سرد ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض اضلاع میں بھی بارشیں ہورہی ہیں جبکہ لوئردیر،غذر اور جنوبی وزیرستان کے بالائی علاقوں میں برف پڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی ہلکی پھلکی بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا جبکہ طویل انتظار کے بعد ملکہ کوہسار مری میں بھی برفباری شروع سے ہونے سے وادی کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گیا ۔
دوسری جانب آزاد کشمیر اور گردونواح میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سوات، کالام، مالم جبہ، وادی نیلم میں اٹھ مقام اور گردونواح میں بارش اور برفباری ہو رہی ہے۔
ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھی بارش برسی ‘محکمہ موسمیات نے مزید 2 روز تک برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق دوپہر کے اوقات میں سورج اپنی کرنیں بکھیرے گا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل پر انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی میں تکرار