ایبٹ آباد میں بارش

گلیات میں برفباری ‘بند شاہراہوں کی بحالی کاکام شروع

ویب ڈیسک :ایبٹ آباد میں بارش و گلیات میں برفباری کے باعث بند شاہراہوں کی بحالی کاکام شروع کردیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں بارش کے بعد گلیات میں تقریباً6انچ تک برف پڑ چکی ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔
برفباری کے باعث مرکزی شاہراہ سمیت کئی رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں جس کے بعد جی ٹی اے کا عملہ بھاری مشینری کے ذریعے برف ہٹانے میں مصروف ہے ۔
دوسری جانب نتھیاگلی ‘چھانگلہ گلی ‘ایوبیہ اور ٹھنڈیانی کے پہاڑوں پر تاحال موسم ابراآلود ہے ۔
بارش کے بعد ایبٹ آباد کے شہری علاقوں میں بجلی غائب جبکہ سوئی گیس کے پریشر میں کمی سے بھی شہریوں کو پرشانی کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایک اور امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کو دل دے بیٹھی