ہنگو، 12 سالہ بچے کا لرزہ خیز قتل، پولیس کی تفتیش شروع

ویب ڈیسک: ضلع ہنگو میں 12 سالہ بچے کا لزرہ خیز قتل، پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگو کے علاقہ محمد خواجہ میں 12 سالہ ابوبکر کو نامعلوم افراد نے درخت سے لٹکا کر قتل کیا ہے۔
اس کے علاوہ پولیس تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ 12 سالہ بچے کی نعش تحویل میں لے کر اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے ڈی پی او نثار احمد خان نے بتایا کہ ابوبکر ولد محمد رفیق سکنہ محمد خواجہ کو نامعلوم افراد نے گلہ گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد درخت کے ساتھ لٹکایا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا اور واقعہ کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
انہوں نے اس شبہ کا بھی اظہار کیا کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے لیکن ورثاء نے کسی قسم کی دعویداری نہیں کی۔

مزید پڑھیں:  فائر فائٹرز کا عالمی دن آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے