یہودی بستیوں کا نیا منصوبہ

اسرائیل کا غزہ میں ناجائز یہودی بستیوں کا نیا منصوبہ تیار

ویب ڈیسک :اسرائیل نے غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں میں ناجائز یہودی بستیوں کے قیام کا نیا منصوبہ تیار کر لیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل کی غزہ میں واپسی کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی سلامتی وزیر اور ارکان پارلیمنٹ بھی پیش پیش رہے، کانفرنس میں غزہ میں 6 غیرقانونی بستیوں سمیت 21 تعمیرات کا نقشہ پیش کیا گیا۔
دوسری جانب اسرائیل کی غزہ میں واپسی کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس پر امریکا اور فرانس کی جانب سے مذمت کا اظہار کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان وائٹ ہاوس جان کربی کا کہنا تھا کہ واضح کرچکے غزہ کی سرزمین میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور : آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی ،20کلو کا تھیلا 1900روپے پر آگیا