قبریں اُکھاڑ دیں

اسرائیلی فوج سے مرنے والے بھی محفوظ نہیں، 2ہزار قبریں اُکھاڑ دیں

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج سے مرنے والے بھی محفوظ نہیں، غزہ میں اسرائیل نے 2ہزار سے زائد قبریں اُکھاڑ دین جن میں سے اکثر میتیں بھی غائب ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوجیوں نے قبرستان کے قبرستان اُجاڑ دیئے اور کچھ لاشیں لاپتا کر دیں۔
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں ویسے بھی کوئی زمین محفوظ نہیں رہی ہے اور فلسطینی اپنے پیاروں کو سکولوں اور سپتالوں کے احاطے میں اپنے پیاروں کو دفن کرنے پر مجبور ہیں۔
میڈیا پر وائرل ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غزہ شہر کے الطفہ ضلع میں فلسطینیوں کی قبروں سے نکالی ہوئی کفن پوش لاشیں پڑی ہیں۔ ان قبروں پر اسرائیلی فوج نے بلڈوزر چلائے تھے۔
اسرائیل کی فوج نے قبرستانوں کو بلڈوز کرنے کے بارے میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم قبروں کی تلاشی پر انھوں نے جواب دیا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں دفن ہونے کے شُبے میں کچھ مقامات پر قبروں سے لاشیں نکالی تھیں۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، میٹرک امتحانات میں پرچہ آوٹ ہونا معمول بن گیا، اردو پیپر بھی لیک