غزہ، صیہونیوں پر جنون سوار، مزید 114 سے زائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: صیہونیوں پر جنون سوار، غزہ میں جاری وحشیانہ بمباری کے دوران مزید 114 سے زائد فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے رہائشی علاقوں اور ہسپتالوں پر شدید بمباری کی گئی۔
الامل ہسپتال پر حملوں کے دوران شدید فائرنگ اور گولہ باری کی گئی اس دوران ایک خاتون سمیت مزید 114 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی افواج کی جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ صیہونیوں نے اس دوران شہری علاقوں سمیت ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کو بھی نہیں بخشا۔
اس دوران اسرائیلی افواج طبی عملے کے بھیس میں ڈرامائی انداز میں ہسپتال میں گھس آئے اور فائرنگ کرتے ہوئے ہر سو تباہی پھیلا دی، اس دوران 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سےجاری جنگ میں مزید تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ صیہونیوں پر جنون بدستور سوار ہے۔
اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ میں جاری وحشیانہ بمباری کے دوران مزید 114 سے زائد فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  ججز تقرری :پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم کی مخالفت کردی